منگل, دسمبر 24, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketبنگلہ دیش اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان

بنگلہ دیش اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان

    لاہور پی سی بی:
بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب اگست اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ دونوں ٹیمیں پاکستان شاہینز کے خلاف،
چار روزہ میچز اور چھ ، پچاس اوورز کے ون ڈے میچز کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں کے میچز کے مقامات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی ٹیمیں اسوقت ڈارون میں میچز کھیل رہی ہیں۔

پاکستان شاہینز نے پہلا چار روزہ میچ 148 رنز سے جیتا ہے جبکہ دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے دورے پر بنگلہ دیش اے کی ٹیم پہلا چار روزہ میچ 10 سے 13 اگست تک کھیلے گی جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 17 سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان تین پچاس اوورز کے ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا اے کی ٹیم نومبر میں پاکستان آئے گی۔ پہلا چار روزہ میچ 11 سے 14 نومبرتک اور دوسرا چار روزہ میچ 18 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز 25، 27 اور 29 نومبر کو ہونگے۔

ان میچوں کے مقامات کا اعلان بھی مناسب وقت پر کیا جائے گا-

دریں اثنا پاکستان ایمرجنگ ٹیم اس سال اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی
جو اکتوبر میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نومبر/دسمبر میں اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔

ایشین کرکٹ کونسل دونوں ٹورنامنٹس کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کرے گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ سے قبل سہ فریقی انڈر19 ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

ڈیولپمنٹ/پاتھ ویز ایونٹس کا شیڈول۔

بنگلہ دیش اے دورہ پاکستان

10 تا13 اگست – پہلا چار روزہ میچ ۔
17 تا 20 اگست – دوسرا چار روزہ میچ۔

23 اگست – پہلا پچاس اوورز میچ ۔
25 اگست دوسرا پچاس اوورز میچ ۔
27 اگست تیسرا پچاس اوورز میچ۔

اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2024۔

اکتوبر۔( تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں ہوگا) ۔

سری لنکا اے دورہ پاکستان

11تا 14نومبر – پہلا چار روزہ میچ۔
18 تا 21نومبر – دوسرا چار روزہ میچ ۔
25 نومبر – پہلا پچاس اوورز میچ۔
27 نومبر – دوسرا پچاس اوورز میچ۔
29 نومبر ۔ تیسرا پچاس اوورز میچ۔

انڈر 19 سہ فریقی ون ڈے
ٹورنامنٹ اور اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ 2024۔

نومبر۔ دسمبر۔( تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔)

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات