لاہور ( ای اینڈ ایچ ڈیسک ) سابق کپتان یونس خان نے ایک انٹرویو میں بابراعظم کو وائٹ بال کا کپتان برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے جب ان سے کپتان تبدیل کرنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے استفسار کیا کہ پھر کس کو کپتان ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آپشنز کی کمی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے دستبردار ہو جانا چاہیے یا ہٹا دینا چاہیے دوسری جانب شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو بطور کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کرنی چاہیے فخر زمان کو کپتان بنا دینا چاہیے بابراعظم اپنی بیٹنگ پر زیادہ فوکس کر سکتے ہیں