بدھ, دسمبر 25, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketمصباح الحق پریس کانفرنس کرتے ہوئے

مصباح الحق پریس کانفرنس کرتے ہوئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق چیمپینز ون ڈے کپ میں وولوز ٹیم کے مینٹور مقرر کیے گئے ہیں۔
ٹورنامنٹ 12سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
مصباح الحق کی وولوز ٹیم کو ایونٹ کی تیاری کے لیے فیصل آباد کرکٹ اکیڈمی دی گئی ہے،جبکہ شعیب ملک کی اسٹالینز ٹیم اپنی ٹریننگ سیالکوٹ کرکٹ اکیڈمی میں کرے گی۔
مصباح الحق نے وولوز ٹیم کا مینٹور بنائے جانے پر خوشی اظہار کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس نئے رول میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ وولوز کے ساتھ دوبارہ متحد ہونے پر بہت پرجوش ہیں ،ساتھ ہی اس نئے رول میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرنے کے خواہشمند بھی ہیں ۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ چیمپئنز ون ڈے کپ ایک شاندار ایونٹ ہے جہاں ملک کے بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے ،مجھے امید ہے کہ ٹورنامنٹ اگلی نسل کے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات