پیر, دسمبر 23, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketجو بھی ہوگا برابری پر ہوگا، محسن نقوی

جو بھی ہوگا برابری پر ہوگا، محسن نقوی

چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری و آئی سی سی ایسوسی ایشن ممبر کمیٹی کے چیرمین مبشر عثمانی سے دبئی میں ملاقات ہوئی ۔
دونوں چیرمینز کے درمیان پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات پر گفتگو ہوئی ۔
چیرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہےاور پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
چیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ،کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے لیے بے تاب ہیں ۔
محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔
چیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔
اجلاس میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، پراجیکٹس کی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے ۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات