ہوم Cricket پاکستان کے سرینڈر کرنے کی کہانیاں جھوٹ ہیں پی سی بی

پاکستان کے سرینڈر کرنے کی کہانیاں جھوٹ ہیں پی سی بی

0
پاکستان کے سرینڈر کرنے کی کہانیاں جھوٹ ہیں پی سی بی

محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں جھوٹ اور فضول ہیں ،

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کی ہیں ،

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے، اور جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دبئی میں تعطیلات کی وجہ سے جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں