ہفتہ, جولائی 26, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketحارث رؤف بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹار ٹیم کے فین...

حارث رؤف بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹار ٹیم کے فین فیورٹ کھلاڑی قرار

آسٹریلیا بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹار کے جنرل مینجر میکس ایبٹ نے کہا کہ حارث رؤف میلبرن اسٹار ٹیم کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں۔ میکس ایبٹ نے کہا کہ سب انہیں پسند کرتے ہیں اس لیے حارث رؤف کو میلبرن اسٹار سے جانے نہیں دیا گیا ،میڈیا کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہ میلبرن اسٹار کے کھلاڑی بھی حارث رؤف کو بہت پسند کرتے ہیں ،۔ حارث رؤف ایک اچھے پیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں ان سے دیگر بالرز کو بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے ، اس لیے ہم نے حارث رؤف کو کہیں جانے نہیں دیا ،ڈرافٹ میں بھی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پک اس لیے واپس کروائی ،حارث رؤف اس وقت کیرئیر کے بیسٹ فارم میں ہے،۔ میکس ایبٹ نے مزید کہا کہ اس بار بگ بیش لیگ میں حارث رؤف اور بابر اعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لیے کرکٹ فین پرجوش ہیں ،ہو سکتا ہے حارث رؤف کے پاس بابر اعظم کی چند کمزوریاں ہوں ،ہم بہت پر جوش ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹار کا حصہ ہیں ،۔ انہوں نے کہا کہ حارث رؤف ایک عرصہ سے میلبرن اسٹار کا حصہ ہیں ،یہاں پاکستان کی بہت زیادہ تعداد میں کمیونٹی ہے،یہ بھی اچھا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اس بار بی بی ایل کھیل رہے ہیں ،اور یہ بی بی ایل کے لیے بھی بہت اچھا ہے کہ ان کے پاس پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں ، میکس ایبٹ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے روابط بہت مظبوط ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ میلبرن اسٹار اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرے گی

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات