آسٹریلیا میں شیڈول اے ایف سی ویمن ایشیا کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔
قومی ویمن فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ۔ہیڈ کوچ عدیل رزقی کی نگرانی میں کیمپ دو روز تک جاری رہے گا ۔ تربیتی کپ میں قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔
اے ایف سی ویمن ایشیا کپ کا الیفائنگ راؤنڈ انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلا جانا ہے ۔ قومی ٹیم 26 جون کو انڈونیشیا روانہ ہوگی ۔قومی ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ کراچی، بنکاک، جکارتہ پہنچے گی ۔
پاکستان گروپ ای میں چائنیز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 29 جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف کھیلے گی دوسرا مقابلہ 2 جولائی کو میزبان انڈونیشیا سے ہوگا جبکہ آخری گروپ میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف ہوگا