لاہور (جہانزیب) – ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف اہم میچ کے لیے اپنی ممکنہ پلیئنگ الیون ترتیب دے لی ہے۔ یہ میچ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ 2025 سے قبل انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا قیادت کریں گے جبکہ محمد حارث وکٹ کیپر کے طور پر کھیلیں گے۔ جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی بیٹنگ لائن اپ کو مزید تقویت دے گی۔
ممکنہ پاکستان پلیئنگ الیون بمقابلہ افغانستان:
-
سلمان علی آغا (کپتان)
-
محمد حارث (وکٹ کیپر)
-
فخر زمان
-
صائم ایوب
-
حسن نواز
-
خوشدل شاہ
-
صاحبزادہ فرحان
-
شاہین آفریدی
-
حارث رؤف
-
سلمان مرزا
-
صوفیان مقیم
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں دو اسپنرز کو شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سلمان مرزا کریں گے۔ نوجوان اسپنر صوفیان مقیم بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان بمقابلہ افغانستان میچ کے تمام ٹکٹس سولڈ آؤٹ ہو چکے ہیں اور لاہور سمیت ملک بھر میں کرکٹ شائقین سنسنی خیز مقابلے کے شدت سے منتظر ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل یہ ممکنہ ٹیم افغانستان کو سخت چیلنج دے سکتی ہے اور ایشیا کپ 2025 سے قبل پاکستان کے حوصلے بلند کرے گی۔