اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketصفر سے آؤٹ ہونے پر اکڑ اعظم خان آپے سے باہر...

صفر سے آؤٹ ہونے پر اکڑ اعظم خان آپے سے باہر ۔۔

لاہور (جہانزیب سے) پہلے میچ پر نئی ٹیم کے ہاتھوں صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹسمین اعظم خان کارکردگی پر ندامت کے بجائے سٹیڈیم میں تماشائی سے الجھ پڑے ۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکی ٹیم سے ہوا اور اس میں بھی اعظم خان گولڈن ڈک پر آؤٹ ہو کر پویلین کی طرف لوٹے ۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے مگر پاکستانی بیٹنگ کے دوران اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد جب وہ واپس پویلین کی طرف جا رہے تھے تو ان کا سامنا ایک پرستار سے ہوا۔ 25 سالہ کرکٹر غصے کے ساتھ مداح کی طرف بڑھے اور پھر پویلین لوٹ گئے۔
سمجھا یہ جارہا ہے کہ تماشائیوں میں بیٹھے کسی شخص نے اعظم کو کچھ کہا تھا جس کے باعث وہ غصے میں آگئے۔
پاکستان کا شمار دنیا کی بڑی ٹیموں میں ہوتا جبکہ امریکا کی ٹیم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل رہی ہے ۔ اس لئے تصور یہ کیا جا رہا تھا کہ امریکا کی ٹیم انڈر پریشر ہوگی مگر امریکا کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کر کے سرپرائز دے دیا پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا اور قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ڈیلس میں گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ جس میں ایک بار پھر پاکستان کی باؤلر اور بیٹر کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے میچ ہاتھ سے گیا اور اپ سیٹ ہو گیا ۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات