لاہور (امداد سومرو سے ) سابق کپتان شاہد آفریدی کا مشورہ بھی ضایع ہی گیا اور اعظم خان اس پر عمل کرنے کے بجائے نئے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں ۔ مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے اعظم خان کے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ میچ سے قبل اعظم خان کو کال پر کہا تھا کہ اگر پرفارم نہیں کرو گے تو تمہاری فٹنس پر بات آئےگی ۔ اس کے علاؤہ شاداب کو خود کال اور میسجز کرکے ان کی غلطیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ٹپس بھی دیں تھی ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی کھلاڑی مشکل وقت سے گزرہا ہو میں اسے بطور سینئر کال کرتا ہوں، بڑے عرصے سے دیکھ رہا تھا کہ اعظم خان پر سوشل میڈیا پر بہت تنقید ہو رہی تھی، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں ابھی انگلینڈ میں ہوں، اعظم خان کو کالز بھی کی، ان کو فون پر میرا یہی میسج تھا کہ آپ پرفارم نہیں کرو گے تو آپ کی فٹنس پر بات آئے گی، یہ بات میں اعظم سے 8،9 سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ آپ اپنی فٹنس بہتر کریں۔ دوسری جانب شاہد آفریدی نے بتایا کہ انگلینڈ سے آخری میچ کے دوران میں نے خود شاداب کو کالز ، میسج اور ویڈیو کالز کرکے ان کی غلطیاں بتائیں، میں نے شاداب سے کہا تھا کہ مجھے آ پ میں پہلے والا شاداب نظر نہیں آرہا، میں نے شاداب سے پریکٹس کی ویڈیوز بھی منگوائی تھیں، ویڈیو دیکھنے کے بعد میں نے شاداب کو ٹپس دی تھیں اس کے بعد شاداب نے مجھے کہا تھا کہ ان کی بولنگ اور بیٹنگ میں بہتری آئی ہے، میں نے شاداب سے کہا تھا کہ آپ نے اب آگے بھی اسی پلان کو لے کر چلنا ہے۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ یہی ہمارے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ہی پرفارم کرنا ہے، ہمیں ابھی ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی، پھر چاہے وہ بابراعظم ہوں یا کوئی بھی کھلاڑی ہو ، ہم ورلڈکپ کے بعد ان کھلاڑیوں کی غلطیاں نکالتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے سپر اوور میں شکست دی ۔ پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان جیسی بہترین ٹیم کی شکست کو بڑا اپ سیٹ سمجھا جا رہا ہے ۔