اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketانڈیا کے ہاتھوں شکست ۔۔۔ نسیم شاہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

انڈیا کے ہاتھوں شکست ۔۔۔ نسیم شاہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انڈیا کے ہاتھوں شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ۔ آئی سی سی سے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو امریکہ کے بعد انڈیا کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان کے بولرز نے تو انڈیا کی ٹیم کو باندھے رکھا اور 119 رنز پر پوری ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی مگر پاکستان کے بلے باز اتنے چھوٹے سکور کا بھی تعاقب نہ کر سکے اور مقرر بیس اووروں میں ایک سو 113 رنز بنا سکے۔ جب انڈین بولرز نے ایک کے بعد ایک پاکستان کے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو باری آئی بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی جنہوں نے آکر انڈین بلے بازوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی، نسیم شاہ نے آخری اوور میں چوکا بھی لگایا، جارحانہ کھیل کھیلنے کی کوشش کی مگر وہ ہدف پورا نہ کر سکے اور بیس اوورز تک پاکستان جیت سے 7 رنز پیچھے رہا ۔ کھیل ختم ہوا انڈین تماشائیوں نے نعرے لگانا شروع کئے تو شکست کھا کر پویلین لوٹتے ہوئے نسیم شاہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ۔ ان کے ہمراہ پویلین جاتے ہوئے ساتھی بلے باز شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ کو دلاسا دیتے رہے مگر نسیم شاہ کے آنسوں تھم رہے تھے نہ سسکیاں ، ان کے قدم تک پویلین کی طرف جاتے ہوئے ڈگمگا رہے تھے ۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات