اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا کل سے سری لنکا، دمبولا میں آغاز
پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ کل بھارت کے خلاف کھیلے گی،
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کی ہے
ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔۔
پاکستان کا دوسرا میچ 21 جولائی کو نیپال سے اور تیسرا میچ 23 جولائی کو متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔