لاہور( پی سی بی ) چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کی نشینل بینک اسٹیڈیم، کراچی پہنچ گئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ٹونی ہیمنگ کی خدمات حاصل کی ہیں
کراچی میں ٹونی ہیمنگ نے نشینل بینک اسٹیڈیم کے گراونڈ اسٹاف سے ملاقات کی ٹونی ہیمنگ نے گراونڈ اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ٹونی ہیمنگ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پچز تیار کریں گے۔اس سے قبل پیر کو ٹونی ہیمنگ نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی تھی اور پچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔