Site icon Events and Happenings

ارشد ندیم وطن واپسی کے لیے پیرس سے روانہ

ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بورڈ پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ آج رات لاہور ائیرپورٹ پر پیرس اولمپک فخر پاکستان ارشد ندیم کا شاندار استقبال ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز اقبال نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر بھی ارشد ندیم کا لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کے گھر والے بھی ان کا لاہور ایئر پورٹ پر استقبال کریں گے، 100 کے قریب عزیز و اقارب بھی استقبال کریں گے۔

پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ارشد ندیم کے والد، بھائیوں اور بہنوں اور عزیز و اقارب کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور قومی ہیرو کے عزیز و اقارب کےلئے ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہو گا۔

Exit mobile version