کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھر پریکٹس کر رہے ہیں ۔شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 ٹیسٹ میچز میں سے زیادہ میچز جیتنے ہوں گے ۔ٹیم مینجمنٹ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں ،تقریباً 10 ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ،موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سے متعلق کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی ۔
شان مسعود نے کہا آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن اصل گول تک نا پہنچ سکے،
پاکستان کی نمائندگی کرنا باعثِ فخر ہے، ارشد ندیم ایک قومی ہیرو ہیں۔
شان مسعود نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہے، مختلف ڈریسنگ رومز میں وقت گزارا جس میں غیر ملکی کو چز بھی تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہے، بنگلادیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کر سکتے ، پاکستان اپنے اسٹائل کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا، ایسی کرکٹ کھیلیں گے جس سے پاکستانی شائقینِ کرکٹ خوش ہوں
پاکستان کرکٹ ٹیم کا 11 رکنی سکواڈ پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گیا ۔
