Site icon Events and Happenings

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی قدافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا ۔
محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے تعمیراتی منصوبے کا بھی جائزہ لیا ۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔گزشتہ 10 دنوں سے مسلسل کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے کیھلوں کے میدانوں کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز بنائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی سے پہلے اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ ایک چیلنج ہے ،چیمپئنز ٹرافی سے قبل تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے پُرامید ہیں،
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی ،لاہور ،اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

Exit mobile version