Site icon Events and Happenings

پنڈی اسٹیڈیم طلباء کے لئے انٹری فری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی 27 اگست ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہیے اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔ وہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز عمران خان اور جاوید میانداد اور پریمیم انکلوژرز- میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات- سے میچ دیکھ سکیں گے۔

یہ فیصلہ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے اتوار کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔

طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

اس سے قبل پی سی بی نے راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے اور پانچویں دن شائقین کے لیے مفت انٹری کا اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version