Site icon Events and Happenings

وقار یونس چیمپئنز ون ڈے کپ میں لائنز کے مینٹور مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم وقار یونس چیمپئنز ون ڈے کپ میں لائنز کے مینٹور مقرر کیے گئے ہیں ۔
چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
سابق کپتان وقار یونس نے 17 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی ۔
وقار یونس ون ڈے میچز میں تیز ترین 400 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ 7/36 وکٹ کے ساتھ کپتانوں کی فہرست میں سر فہرست ہیں۔
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں ۔
وقار یونس کا لائنز کا مینٹور بنائے جانے پر کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ لائنز کے مینٹور کے رول کو وہ بہت ہی جوش و خروش سے قبول کر رہے ہیں۔
وقار یونس کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک انمول موقع ہے،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ ٹورنامنٹ ہمیں مستقبل کے اسٹارز کی شناخت میں مدد دے گا ۔

Exit mobile version