Site icon Events and Happenings

ثقلین مشتاق کو چمپئنز ون ڈے کپ کے لیے پینتھرز کا مینٹور مقرر کر دیا گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے پینتھرز کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔
چیمپئنز کپ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا ۔
پینتھرز کو ٹریننگ اور پریکٹس کے لیے ملتان میں انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی دی گئی ہے ۔
اب تک شعیب ملک اسٹالینز کے،مصباح الحق وولوز کے اور وقار یونس لائنز کے مینٹور مقرر کیے جا چکے ہیں ۔
سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ایک اور موقع دیا گیا ہے ،میں بہت پرجوش اور متحرک ہوں۔
سب مینٹورز آپس میں مشاورت کر رہے ہیں کہ ان لڑکوں کو کیسے تیار کرنا ہے،ہمارے ساتھ بہترین کوچز بھی ہوں گے ۔
اس طرح کے ایونٹس سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا ۔
ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ میں چاہوں گا کہ کھلاڑی ، شائقین اور تمام اسٹیک ہولڈرز چیمپئنز کپ کی مکمل حمایت کریں تاکہ ہم مل کر پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھ کر اس کی کامیابی کو یقینی بنا سکیں۔

Exit mobile version