Site icon Events and Happenings

انگلینڈ کے مارک ووڈ انجری کی وجہ سے پاکستان کیخلاف سیریز سے آؤٹ

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی کی انجری کی وجہ سے پاکستان کیخلاف سیریز سے آوٹ ہوگئے۔
کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق مارک ووڈ اس سال مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ مارک ووڈ انگلینڈ کے دورۂ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں حصہ نہیں لیں گے، وہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل واپسی کیلیے پُر امید ہیں۔

واضح رہے کہ مارک ووڈ کو اس سال ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔

فاسٹ بولر نے تکلیف مینج کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ بھی کھیلا تاہم ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مارک ووڈ کی دائیں کہنی ’’اسٹریس انجری‘‘ کا شکار ہے۔

Exit mobile version