لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی پراجیکٹ کے معائنے کے موقع پر گفتگو
لاپور: چیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا ،تین تین ہفتے میں ہر فلور مکمل ہو گا، پویلین اسٹیل کا ہو گا 31 دسمبر تک مین بلڈنگ کھڑی ہو گی،قدافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز نئے بنیں گے ۔
چیرمین پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان انگلینڈ سیریز پاکستان میں ہی ہو گی،کوئی بھی ٹیسٹ میچ باہر نہیں ہو گا۔
چیرمین پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ملتان اور راولپنڈی وینیوز فائنل ہیں،انگلینڈ بورڈ سے رابطے میں ہیں انہیں کوئی ایشو نہیں ،چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی،تمام بڑے بورڈز سے رابطے میں ہیں،سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی ۔