پیر, دسمبر 23, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketسری لنکن کرکٹر دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی

سری لنکن کرکٹر دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی

کرکٹ آسٹریلیا نے خاتون کرکٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر سری لنکن کرکٹر دلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی لگا دی،

سابق سری لنکن کرکٹر کرکٹ آسٹریلیا یا ریاستی کرکٹ میں کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے، انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کنڈکٹ کمیشن نے انہیں غیر مناسب رویے کا مرتکب قرار پایا ہے، کرکٹ وکٹوریہ کے ساتھ منسلک رہنے کے دوران وہ غیر مناسب رویے کے مرتکب قرار ۔

کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنے پر یقین رکھتے ہیں، دلیپ سمارا ویرا نے وکٹوریہ ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

کرکٹ وکٹوریہ نے غیر مناسب رویہ کا شکار ہونے والی خاتون کرکٹر کے بولنے کی بہادری کو سراہا۔ دلیپ سمارا ویرا نے 90 کی دہائی کے آغاز میں 7 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز سری لنکا کے لیے کھیلے ،دلیپ سمارا ویرا نے 2008 میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کرکٹ وکٹوریہ کے ویمن پروگرام کو جوائن کیا تھا

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات