Site icon Events and Happenings

آئی سی سی کا وفد چمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے آج قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کے دورے پر اس وقت موجود ہے ،

انسپکشن ٹیم آخری مرحلے میں لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس سے پہلے انسپکشن ٹیم کراچی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لے چکی ہے۔

راولپنڈی اور کراچی کے دورے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے اقدامات سے آئی سی سی خوش، انتظامات تسلی بخش قرار پائے ،

انسپکشن ٹیم نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے ،
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم کو تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، ٹیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی گراؤنڈ میں پریکٹس کی سہولتوں کا جائزہ لیا ہے

Exit mobile version