Site icon Events and Happenings

ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناہ کے والد انتقال کر گئے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناہ کے والد انتقال کر گئے ۔فاطمہ ثناہ آج شام 6 بجے دبئی سے کراچی روانہ ہوں گی۔
کپتان فاطمہ ثناہ کرکٹ ٹیم کے ہمراہ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے دبئی میں موجود ہیں ۔
ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت مینجمنٹ نے فاطمہ ثناہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
چیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی کپتان فاطمہ ثناہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کپتان فاطمہ ثناہ سے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ساتھ ہی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور گھر والوں کو صبر عطا فرمائے ۔
یاد رہے فاطمہ ثناہ کی عدم موجودگی کے باعث نائب کپتان منیبہ علی کل آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

Exit mobile version