Site icon Events and Happenings

انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کا میلہ کل ملائشیا میں لگنے کو تیار

انڈر 19 ویمنز ایشیا کپ کا میلہ کل ملائشیا میں سجے گا۔
پاکستانی ٹیم نے روائتی حریف بھارت کے خلاف پہلے میچ کے لئے بڑی تیاریاں کیں ہیں ۔
بھارتی ٹیم کو زیر کرنے کے لیے پاکستان ٹیم نے سلنگور ٹرف کلب میں بھرپور پریکٹس کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک بیٹنگ۔ باولنگ اور فیلڈنگ کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔
ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ۔ باولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔
اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو ٹپس دی۔پاکستانی ٹیم کل پہلا میچ بھارت کے خلاف بائیو ماس Buyemas سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔
میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا

Exit mobile version