Site icon Events and Happenings

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس حیران کن قیمت میں فروخت

DCIM100MEDIADJI_0007.JPG

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آ گئی۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔ ان ٹکٹس کی قیمت 38 ہزار 13 روپے سے 9 لاکھ 50 ہزار 325 روپے کے درمیان تھی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے ،

چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن قیمت میں فروخت ،

چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں تمام میچز کے ٹکٹس 88.55 ملین درہم میں فروخت ہو چکے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ اہم نہیں، تمام میچز اہم ہیں: گوتم گمبھیر
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی

Exit mobile version