چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے گروپ سٹیج میں ہونے والا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ بارش کی نظر ہو گیا ۔
راولپنڈی میں موسلادھار بارش جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔
منسوخ ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے اس میچ میں کھیلنے والی دونوں ٹیمز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے ۔
یاد رہے پاکستانی اور بنگلادیشی دونوں ٹیمز سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے باہر ہو چکی تھیں۔
راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ رات بھی بارش ہوئی تھی۔
اس سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کیا جا چکا ہے ۔
میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا