پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر و چیرمین نارملائزیشن کمیٹی سعود عظیم ہاشمی اور این سی ممبران نے کل لاہور میں ہونے والے کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی تجویز کردہ آئینی ترامیم منظور ہونے پے فٹبال برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
نو منتخب کانگریس ممبران نے متفقہ طور پر آئینی ترامیم کی منظوری دی، جس کے بعد پاکستان کا فٹبال گورننس نظام فیفا کے قوانین سے ہم آہنگ ہو گیا۔ این سی چیئرمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے ک آئینی ترامیم کی منظوری کے ساتھ اب ہم فیفا کے مجوزہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہیں
میں نو منتخب پی ایف ایف کانگریس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی حمایت کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پوری فٹبال برادری اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، بشمول وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان فٹبال کے مفاد میں ہمارا ساتھ دیا۔