Site icon Events and Happenings

قومی ٹیم کیلئے نئے کھلاڑیوں کی تلاش!!!

چیئرمن پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے اور اکیڈمیز تک رسائی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ملاقات میں چیئرمن پی سی بی نےکھلاڑیوں سے کرکٹنگ سکلز، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے دؤران کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے معاملات کے بارے آگاہ کیا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ۔ کھلاڑیوں سے گفگتوء کے بعد چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فیصلہ کیا کہ ان سٹار کھلاڑیوں کو تمام اکیڈمیز تک رسائی دی جائے گی ۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی فنٹس کے لئے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کے لیے ٹریننرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی ۔ کھلاڑیوں سے گفگتوء کرتے ہوئے چیئرمن پی سی بی نے کہا کہ آپ پاکستان کے مستقبل کے سٹارز ہیں۔آپ کے لئے وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تجاویز کو نوٹ کیا اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد علی، علی رضا، احمد دانیال، نثار احمد، محمد ابتسام، محمد سلمان، آفاق آفریدی اور عبدالصمد شامل تھے۔

سعد مسعود، خواجہ نافع ، معاذ صداقت، عرفات منہاس، مبشر خان، حیدر علی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ، ان کے علاؤہ حسان نواز،فیصل اکرم، طاہر بیگ اور قاسم اکرم سے بھی چیئرمن پی سی بی نے ملاقات کی ۔ پی سی بی کے ایڈوائزر عامر میر، ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے

Exit mobile version