Site icon Events and Happenings

بھارتی سابق کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے سابقہ کپتانوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں ایک وینیو پر کھیلنے کو ایک ایڈوانٹیج قرار دیا تھا ،
اس بات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ یہ سب لوگ تجربہ کار اور عقلمند ہیں۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ آپ یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ آپ کی ٹیم نے کوالیفائی کیوں نہیں کیا،

سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ مسلسل بھارت پر فوکس کرنے کے بجائے کیا آپ اپنے گھر کو دیکھ سکتے ہیں ، آپ کے کھلاڑیوں کی ذہنی طور پر حالت بہت نازک ہے، وہ نتائج کی پرواہ اس وقت تک نہیں کرتے جب تک توقعات پوری نہ ہو جائے ،

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو رزلٹ دیکھنے چاہئیں، اپنے ملک کا خیال رکھنا چاہیے، وہ ہر وقت ماتم کرتے ہیں، بھارت کو یہ مل گیا، بھارت کو وہ مل گیا، ہمیں نظر انداز کرنا چاہیے،

بھارتی سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھی چیزیں ہیں، جن پر ہمیں فوکس کرنا چاہیے۔
مجھے لگتا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں بھارت پرفامنس کے لحاظ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کس سٹیچ پر یے۔

سنیل گواسکر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل کرکٹ میں ریونیو کے لحاظ سے بھارت کا بہت بڑا حصہ ہے۔
انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کی سیلری وہاں سے آتی ہیں جو بھارت ورلڈ کرکٹ کو دیتا ہے

Exit mobile version