پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی۔
عالمی باڈی نے لاہور میں ہونے والے نومنتخب کانگریس کے غیر معمولی اجلاس میں فیفا کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کی متفقہ منظوری کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
فیصلہ 27 فرووی 2025 کو کیا گیا تھا،
چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی سعود ہاشمی کی قیادت میں پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کے مطابق معمول کی فٹبال سرگرمیاں سر انجام دینے کے ساتھ انتخابی عمل کے آخری مراحل بھی مکمل کرے گی۔
سعود ہاشمی نے کہا ہے کہ معطلی کے خاتمے پر این سی کے تمام اراکین کی جانب سے پوری قوم اور فٹبال برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان فٹبال کیلئے ایک تاریخی دن ہے، ہم فیفا اور اے ایف سی مینڈیٹ کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ ملک میں فٹبال کا ایک مستحکم ڈھانچہ تشکیل پائے اور روشن مستقبل کی جانب پیش قدمی ہو۔
فیفا، ایشین فٹبال کنفیڈریشن، پی ایف ایف اور کانگریس کے تمام اراکین مسلسل تعاون اور حمایت پر حکومتی اداروں اور فٹبال برادری کے شکر گزار ہیں