Site icon Events and Happenings

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں کرکٹ فینز کی امیدوں پر پورا اترے گے

لاہور قلندرز کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کےلیے پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی شرکت کی۔

عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کو اسپانسرز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔

عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل 10 میں فینز کی توقعات پر پورا اتریں گے، تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی یہاں موجود ہیں اس مرتبہ ضرور ٹرافی اٹھائیں گے۔

اس موقع پر کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنی غلطیوں پر کام کریں گے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے سیزن میں لاہور قلندرز کی پرفارمنس اچھی ہوگی۔ لاہور قلندرز کا کمبی نیشن اچھا بنا ہے، مکمل پلان کے ساتھ پی ایس ایل 10 میں جائیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں بیک اپ اچھا نہیں تھا، حارث رؤف اور ڈیو ویسا کی کمی محسوس ہوئی تھی۔

اس دوران لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ نوجوانوں کو سپورٹ کیا ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انہی کھلاڑیوں نے ہمیشہ کامیابی بھی دلائی ہے۔

ثمین رانا نے کہا کہ پاکستان کے میدان بھریں گے اور پلیئرز کو سپورٹ کریں گے۔

عاقب جاوید کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثمین رانا کا کہنا تھا کہ کرکٹ فرنچائز میں لوگ آتے رہتے ہیں، عاقب جاوید کی بھی بڑی خدمات رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرن گف کے آنے سے بھی فائدہ ہوگا، نوجوان فاسٹ بولرز میں بہتری آئے گی، ڈیرن گف کی موجودگی میں لاہور قلندرز کی کارکردگی مزید بہتری ہوگی

Exit mobile version