سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پشاور زلمی ہمیشہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اتری ہے،اس سیزن میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔
سابق کپتان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کچھ مہینوں سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بہت زیادہ تبدیلیوں کی بجائے بیٹھ کر سوچیں کہاں غلطی ہو رہی ہے۔
انضمام الحق نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہے گی،
منجمنٹ اور کھلاڑیوں پر اعتماد کریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں
انضمام الحق نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہو رہی ہیں ان پر قابو پانا ہو گا اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب مل کر بیٹھیں گے ،
بار بار کوچز اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا
ان کا مزید کہنا ہے کہ نوے کی دہائی کے پلئیرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جایے گی ۔
نوے دور بہت بھاری ہے کامیابیوں میں ان کھلاڑیوں کا بہت حصہ ہے
درست سمت میں کام نہیں کریں گے تو ہم نیچے سے نیچے جائیں گے
دو سال سے ہم نیچے سے نیچے جا رہے ہیں