سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی تقریب میں میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔چاہے وہ بابر ہوں یا پھر کوئی دس سے گیارہ فرست کلاس کھیلنے والوں کو نیوزی لینڈ بھیج دیا گیا۔. شاہد آفریدی نے کہا کہ جہاں زیادہ سپنر کو لے کر جانا چاہیے وہاں ایک دو کو لے کر چلے جاتے ہیں ،اور جہاں ایک دو کر لے کر جانا ہوتا ہے وہاں چھ لے جاتے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کھلاڑیوں کو آف اسپن کھیلنا سیکھا رہےہیں،پاکستان ٹیم کے لیول پر نہیں سیکھایا جاتا۔
سابق کپتان کا مزید کہنا ہے کہ عثمان خان اور محمد حسنین کو موقع نہیں دیا جا رہا ،ان کھلاڑیوں کو کافی عرصے سے بینچ پر بیٹھایا جا رہا ہے ۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی کے زیادہ مواقع دینا اچھا اقدام ہے ، شاہد آفریدی نے آخر میں کہا کہ بیٹنگ میں ہر کوئی شاہد آفریدی بنا ہوا ہے ہر وکٹ پر دوسو اسکور نہیں بن سکتے ،ایک مستقل چیئرمین کی پی سی بی کو ضرورت ہے
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ہر کوئی شاہد آفریدی بنا ہوا ہے،