ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس کی۔
ویمنز پلیئرز نے قذافی سٹیڈیم میں 4 گھنٹے باولنگ۔ فیلڈنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقیں بھی کیں۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پلئیرز کی سکلز ڈویلپمنٹ پر فوکس کیا گیا۔
باولنگ کوچ عبدالرحمن ۔ سٹرنتھنگ اینڈ کنڈیشنگ کوچ رمضان سالاچی اور فیلڈنگ کوچ عبدالسعد نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی ۔
پاکستانی ٹیم کل 7 اپریل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گی۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچز کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہو گا۔
پاکستانی ٹیم کوالیفائنگ راونڈ کا پہلا میچ 9 اپریل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی