فیفا کے صدر جیانی انفاٹینو، اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور ساف کے صدر قاضی صلاح الدین کی جانب پی ایف ایف کو مبارکباد کے خطوط موصول ہوئے۔
فیفا صدر جیانی انفاٹینو نے کہا کہ محسن گیلانی کی قیادت میں پاکستان میں فٹبال ترقی کرے گا۔
فیفا پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا، جیانی انفاٹینو
فیفا کے جنرل سیکرٹری ماتیس گرافسٹروم کی جانب محسن گیلانی کو فیفا ہیڈ کوارٹر آنے کی دعوت دی گئی ۔
محسن گیلانی کی کامیابی پاکستانی فٹبال برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، صدر ایشین فٹبال کنفیڈریشن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ
ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر کی بھی پی ایف ایف کے ساتھ ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ۔
محسن گیلانی کی قیادت سے خطے میں فٹبال کو فروغ ملے گا، ساف صدر قاضی صلاح الدین
بین الاقوامی حمایت سے پاکستان میں فٹبال کو نئی جہت دیں گے، صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی
گزشتہ دس برسوں کے بعد فٹبال کے ڈھانچے کو ٹھیک کریں گے، صدر پی ایف ایف
عالمی اداروں کی حمایت سے فٹبال کا ایک نیا دور شروع کریں گے، سید محسن گیلانی