Site icon Events and Happenings

پاک بنگلادیش ٹی ٹونٹی سیریز کا اعلان کر دیا گیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو پاکستان سے بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔
پاکستان بنگلادیش سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کے میچز بنگلہ دیشی وقت کے مطابق شام چھ بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہونگے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمز نے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کی سیریز کھیلی جس میں پاکستانی ٹیم نے کلین سوئپ کیا تھا

Exit mobile version