ٹیم پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کےلیے ڈاروِن جائے گی، ٹیم کا یہ لگا تار تیسرہ ٹورنامنٹ ہے جو تین سال سے آسٹریلیا میں کھیلا جا رہا ہے، اور اب بھی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جا رہی ہے،
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک آسٹریلیا کے شہر ڈاروِن میں ہو گی، اس ایونٹ میں ٹوٹل 11 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس کا پہلا میچ 14 اگست کو پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے مابین ڈارون میں ہو گا۔
(2023ء) میں پاکستان شاہینز فائنل اور پچھلے سال سیمی فائنل تک پہنچ سکی تھی،
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد سید نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شاہینز مسلسل تیسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا کے شہر ڈارون جا رہی ہے، یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربہ حاصل کرنے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے ،