اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم نے انڈونیشیا کو 2-0 سےشکست دے دی ۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول نادیہ خان نے 8 ویں منٹ میں اسکور کیا , جبکہ دوسرا گول سوہا ہیرانی نے 18 ویں منٹ میں پیلنٹی کل کی صورت میں کیا ،
پاکستان ٹیم گروپ کا آخری میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گی ،
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا
صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی نے تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔
ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا مزید کہا کہ قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،امید ہے قومی ٹیم آخری گروپ میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرے گی۔