کھیل کی دنیا میں غم کی لہر 28 سالہ کھلاڑی کار حادثے میں جاں بحق,
لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ڈیاگو جوتا اور ان کے بھائی جمعرات کی صبح سپین کے زمورا صوبے میں ایک کار حادثے کا شکار ہو گئے۔ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال کی ٹیم میں شامل تھے۔
جوتا نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے جوٹا کے بھائی 26 سالہ آندرے سلوا بھی ایک پیشہ ور فٹبالر تھے۔ وہ پرتگال کے سیکنڈ ڈویژن کلب پینافیل کے لیے کھیلتے تھے۔ بی بی سی نے اطلاع دی ہے کہ حادثہ آج زمورا صوبے میں اس وقت پیش آیا جب دو افراد کو لے جانے والی کار کا ٹائر اچانک پھٹ گیا۔ ٹائر پھٹنے سے گاڑی سڑک کے کنارے کسی چیز سے ٹکرا گئی۔ پھر اس میں آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔