ویمن ایشین کپ کوالیفائر کے آخری گروپ میچ میں پاکستان ٹیم نے کرغزستان کو 2 گول سے شکست دے دی.
انڈونیشیا میں جاری اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز گروپ ڈی کے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کے بعد کرغزستان کو بھی شکست دے دی ۔
پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف میں دونوں گول مریم محمود نے کیے. کھلاڑی مریم محمود نے چوتھے ہی منٹ پاکستان ٹیم کو برتری دلوا دی.
یاد ریے پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائپے پے کے خلاف بری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا. جس میں پاکستان نے 8 کے مقابلہ میں صفر گول کئے چائنہ تائپے کے خلاف قومی ٹیم نے آج اپنا آخری گروپ میچ کھیلا ہے.
پاکستانی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔
آج ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم کا مورال بہت بلند تھا،