پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کی قیادت بیٹر سعود شکیل کرے گئے،
پاکستان شاہینز ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔پاکستان شاہینز کے 18 رکنی سکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جو کہ نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کا ایک خوش آئند عمل ہے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

