ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بنگلہ دیش پہنچ گئے ۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکہ میں ہو رہی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل آج ڈھاکا میں شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دے گی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر آمین الاسلام نے ائیرپورٹ پر صدر اے سی سی محسن نقوی کا استقبال کیا۔یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے پہلے سے ڈھاکہ میں موجود ہے،جس میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو پہلے ہی تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے ۔