ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025ء میں آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف پاکستان چیمپئنز نے شاندار فتح حاصل کی ۔میچ کے اختتام پر پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ وہ بھرپور نیند لیتے ہیں ،صحت مند غذا کا استعمال کرتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اب بھی گراؤنڈ میں واپس آ کر کرکٹ کھیلنے کا بہت لطف آتا ہے ، وہ کرکٹ سے محبت بھی کرتے ہیں،یہی ان کی فٹنس کا راز ہے ۔
ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر 43 سالہ کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ میں کرکٹ تب تک کھیلوں گا جب تک میں وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں۔
شعیب ملک کے اس بیان نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔
تجربہ، فٹنس اور مستقل مزاجی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شعیب ملک اس وقت بھی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں۔