پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں لگا تھا کہ اسپن وکٹ ہو گی مگر وہاں کی وکٹ فاسٹ بولرز کے لئے مفید تھی۔صائم ایوب نے مزید کہا کہ لاڈرہل کی پچ خشک ہے، یہاں اسپنرز کو مدد ملی، اگلے میچز میں بھی اگر وکٹ ایسی رہی تو اسپنرز کو کافی مدد ملے گی ،اس طرح کی چیلنجنگ وکٹ پر تسلسل کے ساتھ شاٹس نہیں لگتے، نئے آنے والے بیٹرز کے لیے کھیلنا مشکل تھا۔
پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان کے ساتھ یہی پلان کیا تھا کہ ٹائم لیں گے، پلان کیا کہ غیرضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کریں گے۔ کمبی نیشن اچھا بنا، صورتِ حال کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی کھیل سکتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے لاڈرہل میں موجود ہے ۔یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔