لاہور، جہانزیب | 28 اگست 2025
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی جمعرات کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار تقریب کے دوران پیش کی گئی۔
تقریب میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، افغانستان کے کپتان راشد خان اور یو اے ای کے کپتان محمد وسیم شریک ہوئے اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا۔
یہ سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں جاری رہے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ ایونٹ ایشین کرکٹ کونسل کے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 (9 سے 28 ستمبر، یو اے ای) سے قبل ٹیموں کی تیاری کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔
ابتدائی طور پر اگست میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ سیریز طے تھی مگر بعد ازاں پی سی بی نے اسے سہ ملکی ایونٹ کی شکل دینے اور مقام یو اے ای رکھنے کی تجویز دی، تاکہ کھلاڑیوں کو ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز کے مطابق ڈھلنے کا موقع ملے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جمعہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا، جو رات 7 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہوگا۔
پاکستان اسکواڈ:
صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، صوفیان مقیم۔
یو اے ای اسکواڈ:
محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرفو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پراشر، ایتھن ڈیسوزا، حیدر علی، ہرشت کوشک، جنید صدیقی، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد ذوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روحید خان، صغیر خان۔
افغانستان اسکواڈ:
راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، عظمت اللہ عمر زئی، محمد اسحاق، گل بدین نائب، محمد نبی، کریم جنت، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، اے ایم غزنفر، عبداللہ احمد زئی، فرید احمد ملک، فضل الحق فاروقی۔
سیریز کا شیڈول (شارجہ):
-
29 اگست – پاکستان بمقابلہ افغانستان – رات 7 بجے
-
30 اگست – پاکستان بمقابلہ یو اے ای – رات 7 بجے
-
1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان – رات 7 بجے
-
2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان – رات 7 بجے
-
4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے ای – رات 7 بجے
-
5 ستمبر – افغانستان بمقابلہ یو اے ای – رات 7 بجے
-
7 ستمبر – فائنل – رات 7 بجے