پاکستان سپر لیگ (PSL) کی توسیع کے لیے حمزہ مجید چوہدری کے زیرِ قیادت او زیڈ گروپ (OZ Group) کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہل بولی دہندگان میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تکنیکی جانچ کے بعد او زیڈ گروپ ان 10 منتخب اداروں میں شامل ہے جو اگلے مرحلے تک پہنچے۔
اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار حمزہ مجید چوہدری کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان اور عالمی سطح پر سرگرم رہے ہیں، جن میں World Championship of Legends کی اسپانسرشپ بھی شامل ہے۔ او زیڈ گروپ مختلف شعبہ جات میں مضبوط کاروباری شناخت رکھتا ہے، جبکہ Wise Market جیسے برانڈز اس کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔
ماہرین کے مطابق او زیڈ گروپ کی ممکنہ شمولیت PSL کی کمرشل ویلیو اور عالمی پہچان کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ یہ پیش رفت اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان کے کھیلوں کے شعبے پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی واضح علامت ہے


