پیر, دسمبر 23, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketپی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، 2026 کا ایڈیشن...

پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، 2026 کا ایڈیشن کتنی ٹیموں پر مشتمل ہوگا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے اور 2025 میں ہونے والا ایڈیشن 6 ٹیموں پر مشتمل آخری ایڈیشن ہو گا اور 2026 میں پی ایس ایل 8 ٹیموں پر مشتمل ہو گی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے شیڈول کو بھارتی لیگ آئی پی ایل کے ساتھ ٹکراؤ کو کھلاڑیوں اور مداحوں کے لیے فائدہ قرار دیا گیا۔

لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اگلے سال اپریل مئی کی ونڈو میں پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ دونوں کے انعقاد کو کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے فائدہ مند قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل 10 کا فائنل اور پلے آف میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو بڑے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی گئی اور ساتھ ساتھ فرنچائز کو ایک کھلاڑی براہ راست سائن کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

پی ایس ایل میچز کے لیے پشاور اور کوئٹہ کے وینیوز پر بھی مشاورت کی گئی اور دونوں شہروں میں میچز کے انعقاد کو سازگار ماحول سے مشروط قرار دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2025 کا ایڈیشن چھ ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل کا آخری سیزن ہوگا۔

پی ایس ایل 10 کے میچز کب اور کہاں ہونگے ؟

اس حوالے سے بتایا گیا 2026 میں مزید دو نئی ٹیمیں لائی جائیں گی اور ایونٹ کا 11واں ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہو گا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات