پیر, دسمبر 23, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketبابر اور رضوان ٹی 20 کرکٹ کی نمبر ون جوڑی بن گئے

بابر اور رضوان ٹی 20 کرکٹ کی نمبر ون جوڑی بن گئے

پاکستان اگرچہ انگلینڈ سے چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے کے ساتھ سیریز بھی ہار گیا مگر اس میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نمبر ون جوڑی بن گئے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا اور ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فرراہم کیا۔ یہ مجموعی طور پر دونوں کرکٹرز کا 24 ویں بار نصف سنچری پارٹنر شپ تھی۔ اس میں سے 10 ففٹی پلس پارٹنر شپس کو انہوں نے سنچری شراکت میں تبدیل کیا۔

اس اننگ کے ساتھ ہی بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین جوڑی بن گئے اور اس میں انہوں نے سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل، سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز اور بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ان سے قبل کرس گیل اور کوہلی کو 23 ففٹی پلس پارٹنر شپ اننگ کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا جو انہوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے بنائیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان کے علاوہ کراچی کنگز میں بھی بیٹنگ پارٹنر رہے۔ دونوں نے پاکستان کے لیے 22 اور کراچی کنگز کے لیے دو مرتبہ 50 پلس شراکتیں قائم کیں۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان پارٹنر شپ میں اب تک 3227 رنز بنے ہیں اور اس فہرست میں بھی وہ سب سے آگے ہیں۔ دوسرے نمبر پر اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 3175 رنز بنائے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات