پیر, دسمبر 23, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجFootballہارون ملک نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ...

ہارون ملک نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میچ کی کامیاب میزبانی میں اہم کردار ادا کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 میچ کی کامیاب میزبانی میں اہم کردار ادا کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں منعقد ہونے والا یہ میچ پاکستانی فٹبال کے لیے ایک اہم آور یادگار دن تھا۔ ہارون ملک نے کہا کہ میں فٹبال کے شائقین کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نارملائزیشن کمیٹی کے اراکین کو ان کی مسلسل کوششوں اور اسپانسرز کو ان کی فراخدلی سے کام کرنے کو بھی سراہا۔ ہارون ملک نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے ان کو اسٹیڈیم کو مزید بہتر اور فیفا اور اے ایف سی کے معیار کے مطابق بنانے کی تلقین بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انتظامیہ نے بھی اسی میچ کے لیے انتھک محنت کی جسکی بدولت ہم نے سعودی عرب جیسی بڑی ٹیم کی کامیابی سے میزبانی کی۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات